3 نومبر، 2022، 5:19 PM

عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

 عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے. رانا ثنااللہ جیسے کرمنل ریکارڈ یافتہ وزیر داخلہ کی موجودگی ملکی امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور ان سے وطن عزیز کے امن کی امید رکھنا عبث ہے الٹا ان ناعاقبت اندیشوں سے کسی بھی بڑے خون خرابے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مقبول ترین عوامی قیادت کو راستے سے ہٹانے کی بھیانک کوشش کی گئی جس کے نتائج ملکی امن و سلامتی کےلئے خطرناک ہو سکتے ہیں جبکہ اس طرح کے احمقانہ اقدامات عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنیں گے اور پہلے سے زیادہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ان چوروں قاتلوں کے تعقب میں نکلے گا اور بیساکھیوں کے سہارے حکومت کرنے والوں کو بہا لے جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوں گے لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو سمیت کئی ملکی شخصیات کو بھی اس طرح کے قاتلانہ حملوں کی بھینٹ چڑھایا جا چکا ہے جس کا ملک اب متحمل نہیں ہو سکتا۔

News ID 1912956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha